اسلام آبادمیں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو ساڑھے 4 کروڑ کا سونا،نقدی لوٹ کرفرار

 وفاقی دار الحکومت میں بھی ڈاکو راج ، ڈاکووں نے دن 1 بجے اسلام آباد کے بڑے تجارتی مرکز سپرمارکیٹ میں گن پوائنٹ پرجیولرکی دکان کا صفایاکردیا اورباآسانی فرارہوگئے۔ سونے   کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائدبتائی جا رہی ہے جو   اسلام آباد کی تاریخ  میں  سونے کی سب سے بڑی  ڈکیتی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ  روز تین مسلح ڈاکو ہنی جیولرز میں داخل ہوئے اور عملے کیساتھ سیکورٹی گارڈ کو برغمال بنا کر 400 تولے سونا اور 400 لاکھ روپے نقد لوٹ فرار ہوگئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے تین ڈاکو جن کی عمریں پچیس سے پینتالیس سال کے درمیان تھیں ،گاہک بن کر دکان میں آئے اوراسلحہ کی نوک پر لوٹ مارکی،تینوں ڈاکو پشتو بول رہے تھے ۔

 پولیس نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر دیاجبکہ ایس ایچ او شبیر تنولی کومعطل کر دیا گیا۔واقعے کے خلاف آج تاجروں نے شدید احتجاج بھی کیا، پولیس حکام کاکہناہے کہ ڈاکوں کو جلدازجلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

Comments are closed.