نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں اجازت دی گئی ہے۔

اجازت کے تحت اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ اوقات میں تھوڑا گھوم پھر سکتے ہیں،قومی اسکواڈ کے اراکین صرف ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں ہی چہل قدمی کریں گے۔ٹیم ارکان کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی، اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

Comments are closed.