پاکستان اور چین کا ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین عسکری تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور مستقبل میں ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ ہی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی، جس می علاقائی سیکیورٹی صورت حال، باہمی دلچسپی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔ پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ مستقبل میں بھی پاکستان اور چین ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں چینی وزیردفاع نےسی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کی افواج میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ چینی وزیر دفاع کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا انہوں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

Comments are closed.