مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نومبرمیں 15 کشمیری ماورائے عدالت قتل

سری نگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے 15 کشمیریوں میں سے ایک کو حراست جب کہ چار کو جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 97 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 31 افراد کو گرفتار کیا جن میں بیشتر نوجوان اور حریت کارکن تھے اوران میں سے متعدد پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیاگیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروںنے کم سے کم سات خواتین سے بدتمیزی کی اور ایک گھر کو نقصان پہنچایا۔

Comments are closed.