جعلی اکاونٹ کیسز، نیب نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کی تفصیلات جاری کردیں

نیب نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے خلاف جعلی بنک اکاونٹس کیس کی تفصیلات جاری کردیں۔نیب نے کہاہے کہ ملزمان سلیم مانڈووی والا اور اعجاز ہارون نے عبدالغنی مجید کے ساتھ مشکوک ڈیل کی اور جعلی اکاونٹ سے 14 کروڑ روپے وصول کیے ۔ سلیم مانڈووی والا نے جعلی اکاونٹ سے رقم وصول کی اور ۔ملازم کے نام پر اثاثے بنائے۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے 12 غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی۔ ملزمان سلیم مانڈووی والا اور اعجاز ہارون نے عبدالغنی مجید کے ساتھ مشکوک ڈیل کی اور جعلی اکاونٹ سے 14 کروڑ روپے وصول کیے ۔ اس رقم میں سے اعجاز ہارون نے 8 کروڑ اور سلیم مانڈووی والا 6 کروڑ روپے لیے۔سلیم مانڈووی والا نے رقم کے حصول کےلیے مانڈووی والا بلڈرز کا اکاونٹ استعمال کیا۔نیب نے تحقیقات شروع کیں تو جرم کی رقم کو قرض ثابت بنانے کی کوشش کی گئی سلیم مانڈووی والا نے اس رقم سے ملازم عبدالقادر شوانی کے نام پلاٹس خریدے۔

نیب کے مطابق سلیم مانڈووی والا نے پلاٹس بیچ کر اسی رقم سے دوسرے ملازم کے نام پر اپنے دستخطوں سے منگلاویو کے 30 لاکھ شئیرز 3 کروڑ روپے میں خریدے ۔ لاکھوں شئیرز کا مالک سلیم مانڈووی والا کا ملازم طارق دراصل بےنامی دار ہے۔الزامات کا جواب دینے کی بجائے سلیم مانڈووی والا بزنس کمیونٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔۔

Comments are closed.