مقبوضہ جموں وکشمیر میں 4جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں 25دسمبر تک توسیع

سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں غاصب انتظامیہ نے تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں 25دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا کہ گاندربل اور ادھمپور اضلاع کے سوا تمام اضلاع میں فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 25دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت تمام موصلاتی سروسز گزشتہ برس پانچ اگست کو اس وقت منسوخ کر دی تھیں جب اس نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسکا فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں موبائل فون ، لینڈ لائنز اور ٹو جی انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس علاقے میں تاحال بند ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں خاص طورپر صحافیوں، طلباء، تاجروں ، شعبہ طب سے وابستہ کوکافی مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed.