کراچی کے امن میں رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں 48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرزہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔

آئی ایس پی ا ٓر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایس ایف کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس میں خواتین کی شمولیت کو بھی سراہا۔ بہترین تربیت سے پاکستان میں ہوا بازی کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔سپہ سالار نے تربیت حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرزہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور کراچی میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں رینجرز کے کر دار کی تعریف کی ۔آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

Comments are closed.