بھارت جارحیت سے باز نہ آیا۔ ایل او سی پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کر دی ،پاک فوج کے دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف و رزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا ا شتعال فائرنگ کی ۔ بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے34 سالہ نائیک شاہجان اور 21 سالہ سپاہی حمید بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
پاکستان فوج نے دشمن منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ا ٹھانا پڑا۔
Comments are closed.