فرانسیسی شہری کا بغیرکپڑوں کے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت برف میں رہ کر عالمی ریکارڈ

فرانسیسی شہری رومین وینڈنڈورپ نے بغیر کپڑوں کے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت تک برف میں رہ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

رومین نے یہ سخت چیلنج کینسر میں مبتلا چھوٹے بچوں کی مالی مدد کے فنڈ ریزنگ کے لئے پورا کیا، فرانسیسی شہری 2 گھنٹے، 35 منٹ اور 43 سیکنڈ تک خود کو برف سے بھرے ایک کیبن میں ایسے بند کیے رکھا کہ ان کا جسم برف کے ٹکڑوں میں دھنسا ہوا تھا۔ اس سے پہلے 40 منٹ تک برف میں رہنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانی حدوں پر قابو پانے کیلئے اعصابی تکنیک کی تربیت حاصل جو کہ تخیلاتی اور توجہ مرکوز کر کے دن میں خواب دیکھنے کی کیفیت پر مبنی ہے۔ یہ کرتب/ چیلنج 50 لوگوں کی موجودگی میں پورا کیا گیا۔

Comments are closed.