سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی، پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ

 کورونا وائرس کی عالمی سطح پر بگڑتی صورتحال کے باعث سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لئے منسوخ کر دیں، فضائی سفر پر پابندیوں میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری سفری پابندیوں کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، قومی ایئر لائن کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور تا دمام اور دمام سے لاہور، کراچی تا مدینہ اور مدینہ سے کراچی، لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدینہ سے ملتان، کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کے لئے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ رہیں گی، سعودی حکومت کے فیصلے سے متاثرہ تمام مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی ایڈجسٹ کیا جائے گ۔

انہوں نے مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اپنا اندراج کروائیں تاکہ بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں، کسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.