نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ70 لاکھ ڈالرسرپلس رہا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءکے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کےحوالےسے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

رواں مالی سال کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70  کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments are closed.