پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف خان نیازی نے آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن کے لیے تحریک انصاف کی پانچ رکنی اعلی ٰ سطح مرکزی رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔
کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں سے شامل ہونے والی اہم شخصیات اور بعد ازاں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلوں میں مکمل بااختیار ہو گی ۔ کمیٹی مرضی کے بر خلاف کسی سیاسی شخصیت کو تحریک انصاف ا ٓزادکشمیر میں شامل کیا جائے گا نہ ہی ٹکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔
سینئر نائب صدر تحریک انصاف آزادکشمیر ارشد داد مرکزی رابطہ کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ اراکین میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور ، صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری ، سابق وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد اور پی ٹی آئی رہنما راجہ منصور خان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے آزادکشمیر کے انتخابات اورمہاجرین مقیم پاکستان کی بارہ نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف کی نو رکنی ذیلی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔
کمیٹی الیکشن کمیشن اور نادرا کے حوالے سے معاملات پر نظر رکھے گی جبکہ ووٹرز لسٹوں کی شفاف انداز میں تیاری کو بھی یقینی بنائے گی ۔ تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر ارشد داد کو دوسری کمیٹی کا بھی چئیرمین مقرر کیا گیاہے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر عبدالحسن ، شاہد یوسف ، اعجاز منہاس ، خواجہ فاروق ، راجا منصور، سلیم بٹ ، چوہدری مقبول اور توصیف عباسی شامل ہیں۔ کورآرڈی نیشن کمیٹی کا قیام چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 13 مارچ 209 کو جاری نوٹی فکیشن کی روشنی میں عمل میں لایاگیاہے ۔
Comments are closed.