آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت 172افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد: حکومت نے جعلی بینک اکاونٹ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پر172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی فہرست جاری کردی گئی ہے، حکومت کی جاری کردہ فہرست میں آصف زرداری، بلال بھٹو، فریال تالپورکا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے، حکومت کی جاری کردہ فہرست میں ملک ریاض، سمٹ بینک اور نیشنل بینک کے صدور اورسندھ بیوروکریسی کے کئی افسران کے نام بھی شامل ہیں

حکومت کی جانب سے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ای سی ایل میں شامل کیے گئے 172 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کیجانب سے جاری کی گئی فہرست میں آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری ، فریال  تالپور، مراد علی شاہ اورقائم علی شاہ کےنام شامل ہیں فہرست میں اراکین سندھ اسمبلی میں علی نواز مہر، مکیش چاولہ، سہیل انورسیال اورامتیازشیخ کا نام بھی درج ہے ، بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض احمد کا نام بھی فہرست میں 72ویں نمبر پر ہے۔

 اومنی گروپ کے افراد میں عبدالغنی مجید ،انورمجید، مصطفی ذوالقرنین مجید، نازلی مجید، نمارمجید، علی کمال، سلمان یونس، مجید عارف خان اورمحمد حسن بروہی شامل ہیں ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود ، ایگزیکٹیو ڈائیکٹر علی اعجاز اور عابد حسین  بھی فہرست میں آگئے۔

سمٹ بینک کے دو صدور حسین لوائی اور احسن رضا درانی کے ساتھ ساتھ آپریشن منیجرمحمد ناصرشیخ بھی  بیرون ملک نہیں جاسکیں گے، سندھ بینک کے صدور احسان طارق، بلال شیخ کے ہمراہ گروپ ہیڈ ندیم الطاف، بینک منیجر ثروت عظیم اور مختاراحمد کا نام بھی شامل کردیا گیا صدرنیشنل بینک سید علی رضا اورکارپوریٹ ہیڈ مسعود کریم شیخ بھی فہرست میں شامل ،سندھ بیوروکریسی کےکئی نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جن میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر،،،سیکرٹری انڈسٹریزسید ضمیرحیدرمحکمہ داخلہ کے عبدالمومن ڈہری ،سیکرٹری فنانس سہیل راجپوت ،ایڈیشنل سکرٹری فنانس نثاراحمد شیخ  ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، سیکرٹری لینڈ  یوٹالائزیشن غلام مصطفی پھل اور ثاقب سومرو کو بھی شامل کیا گیا ہے فہرست میں ناموں کے ساتھ شناختی کارڈ نمبربھی درج کیے گئے ہیں۔

[pdf-embedder url=”https://urdu.newsdiplomacy.com/wp-content/uploads/2018/12/172-ECL-Fake-Account-Case-27-12-18.pdf” title=”172 ECL Fake Account Case 27 12 18″]

Comments are closed.