کوئی قوت ہمیں ڈرا نہیں سکتی، مجبور نہ کریں کہ ایک ،ایک کو بے نقاب کروں، بلاول بھٹو زرداری

 چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے ان کے پاس جمع کرادئیے ہیں تاہم ہررکن پرقوتیں دباؤ ڈال رہی ہیں، ان کے خلاف جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں اور نیب کو استعمال کیا جارہا ہے، لیکن کوئی قوت ہمیں ڈرا نہیں سکتی، ان قوتوں سے کہتا ہوں میرے لوگوں سے یہ سلوک بند کرو، مجھے مجبور نہ کریں کہ سب کو ایک ایک کرکے قوم کے سامنے بے نقاب کروں ۔ ملک میں برابری کی بنیاد پر جمہوری مقابلے کا میدان ہونا چاہیے، عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ نہیں چل سکتا۔

 ملیر ایکسپریس وے کراچی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر وزیر اعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں، مشکل حالات میں وزیراعظم کا ایک ہی جواب ہوتا ہے میں کیا کروں؟ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے کہا ’’میں کیا کروں‘‘،معاشی اشاریے اچھے ہیں تو لوگ خودکشی کررہے ہیں، پاکستان بنگلا دیش اور افغانستان سے جی ڈی پی میں پیچھے رہ گیا ہے، مشکل حالات میں عمران خان حکومت عوام کو لاوارث چھوڑتی رہی تو عوام کی ناراضگی اور غصہ بے قابو ہوجائے گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی تو 22 سال کی جدوجہد میں وہ کیا کررہا تھا۔خزانہ خالی ہونے کے باوجود ہم نے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا، کے تحفظ کیلئے بے نظیر سپورٹ پروگرام شروع کیا اور ایک دن بھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا، ہمارے پاس عوامی مسائل کا حل ہے، ہم جانتے ہیں عوام کو مشکل حالات سے کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.