اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں ۔ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث اپنے دن گن لیں، کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ کل سے سندھ سے چیخیں سن رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کا منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سندھ سے چیخیں سن رہا ہوں۔
وزیراعظم آفس میں اکنامک رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ منی لانڈرنگ ہرصورت روکی جائے گی، ڈالر کی اسمگلنگ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ ایسے افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام ڈالر کے حصول کے لیے نہیں، ملکی معیشت میں بہتری کے لیے لیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف کے اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیلنجز درپیش ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں، مشکل فیصلے کرلیے، عوام کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام کا شروع کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ منی بجٹ میں خام مال سستا اور کاروبار کے لیے آسانیاں پید اکریں گے۔
Comments are closed.