وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کیساتھ 14 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔وفاقی کابینہ نےقومی احتساب بیورو اور امریکی ادارے ایف بی آئی کے درمیان ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر اورگلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف اقدامات کے لیے تین سال تک ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
کابینہ نے اسلام آباد میں کورونا آئسولیشن ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے ،ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیرومین اور سولہ وفاقی ڈرگ ا نسپکٹرز کی تعیناتی کی منظوری کیساتھ ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ۔کابینہ نے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جبکہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کی تشکیل نو کی منظوری کی سمری موخر کر دی۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کے ذریعے ڈیٹا بیس مکمل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ عزم ہے کوئی بھوکا نہ سوئے اور غربت میں زندگی نہ گزارے،مستقبل میں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں نچلے طبقے کا احساس کیاجائے۔
Comments are closed.