اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدکا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، تربیت فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔وفد میں نائب صدر یوتھ پارلیمنٹ فاطمہ انور اور مرکزی کابینہ کے اراکین عمران علی، شمس حسین، حمزہ ظفر، اور عامر اقبال شامل تھے۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور تربیت دینے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، نو منتخب وزیراعلی نے یقین دہانی کروائی کہ اُن کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے مسائل کے حل کی کوشش کرے گی۔
Comments are closed.