اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے۔ وہ جمعہ کی رات کو پاکستان واپس پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہو گی۔
Comments are closed.