پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، تحریک این آر او کی ناکام کوشش ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں،پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی،اپوزیشن کی پوری تحریک صرف این آر او کےلئے ہے جو کسی صورت نہیں دونگا۔کمزور معیشت کو درست سمت گامزن کر دیا، ترجمان معاشی کامیابیاں ہر سطح پر اجاگر کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دیا جائے گا اوراحتساب کا عمل بھی جاری رہے گا ،ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں۔

دوسری جانب اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے نیب اور اینٹی کرپشن اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اداروں میں عدم مداخلت ملک کے لیے سود مند ہے ۔نیب نے گزشتہ دو سالوں میں 389 ارب روپے جبکہ 2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے ۔ یہ دس سال کرپٹ حکمرانوں کے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے جبکہ گزشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے تھے۔۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔

Comments are closed.