یوم حق خودارادیت:کشمیری قوم کابھارتی تسلط سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

سری نگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم حق خود ارادیت اس تجدید عہدکے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہدآزادی کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ سات دہائیوں سے زائدکا عرصہ گزرجانے کے باوجود جموں وکشمیر کے بارے میں اقوا م متحدہ کی قرارداد وں پرعملدرآمد نہیں ہوا۔ آج دنیا بھر میں ریلیوں،سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جاسکے کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی جبر وا ستبداد سے نجات دلائے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھاتاہم یہ امرافسوسناک ہےکہ عالمی ادارہ اپنی منظورکردہ قراردادوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکاہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہے اور بھارت کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی اور مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے

Comments are closed.