وزیراعظم کوئٹہ نہ جانے پر بضد، مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین کی جانب کوئٹہ آنے کے مطالبے کو ایک با رپھر نظر انداز کر دیا، وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ اور مطالبات کا احساس ہے۔مستقبل میں ایسے حملوں کے تدارک کیلئے ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غم کے ان لمحات میں یکجہتی کے اظہار کیلئے پہلے بھی آپ کے پاس آچکا ہوں، سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، میں اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔

Comments are closed.