وزیر اعظم سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات، پی ٹی آئی آزادکشمیر قیادت تبدیلی کی بازگشت

وزیر اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سرمایہ کاری وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سردار تنویر الیاس خان کے درمیان ہونے والی ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات اور تحریک انصاف کی سیاست کے حوالے سے بھی تفصیلی تبدالہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اس توقع کا ا ظہارکیاکہ گلگت بلتستان کی طرح تحریک انصاف آزادکشمیر میں بھی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی ، چاہتے ہیں آزادکشمیر میں بھی شفاف طرز حکمرانی کا نظام قائم کیاجائے ، ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی بھی شریک تھے۔

 ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس جن کا تعلق راولاکوٹ آزادکشمیر سے ہے ،انہوں آزادکشمیر کی سیاست میں اہم رول دئیے جانے کا امکان ہے ۔ چند ہفتے قبل اس طرح کی خبر سامنے آنے پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ان کے حامی رہنماوں سے جانب سے سخت مزاحمت دیکھنے میں آئی تھی ۔ بیرسٹر سلطان نے وزیر ا عظم عمران خان سے ملاقات کرکے یہ تاثر زائل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن بات بنتی نظر نہیں آ رہی ۔

Comments are closed.