اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کا ریفرنس ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا تھا۔ الیکشن کمیشن آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ جس کے لیے درخواست گزار خرم شیرزمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
تاہم سابق صدر آصف زرداری کو ابتدائی سماعت کیلئے نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی سماعت پر ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.