افغان حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد کریم خلیلی کا دورہ پاکستان،سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

افغان حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد کریم خلیلی کا دورہ پاکستان ،وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان عوام کے بعد پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے زیادہ خواہشمند ہے۔پاکستان کا پیغام ہے کہ تمام فریقین ایک پرامن حل کے لئے مل کر کام کریں، مستحکم افغانستان تجارت اور علاقائی روابط میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل محمد کریم خلیلی نے آرمی چیف سے ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے ویژن کی تعریف کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ پر امن اور ترقی کرتا افغانستان ، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں محمد کریم خلیلی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے افعان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ افغان امن مذاکرت میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ افغان مسلہ کا حل فریقین کے درمیان جامع مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کریم خلیلی نے کہاکہ افغان عوام تنازعہ کا خاتمہ اور دیرپا امن چاہتے ہیں۔پاکستان نے تمام مشکلات کے باوجود بھرپور مدد کی۔پاکستان کی سیاسی قیادت اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکر گزار ہوں۔

Comments are closed.