راولپنڈی: 2018 کے آخری روز بھی بھارت کی اشتعال انگیزی نہ رک سکی۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 9 شہری زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔
Comments are closed.