
برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہونے والی بحث کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، اس بحث نے ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں نہیں ڈالا جاسکتا، خواہ حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے اپنے جاری بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کشمیری عوام کی طرف سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ا نتہائی جاندرار موقف ا ختیا کیا۔ اراکین نے ثابت کیا کہ سیاستدانوں کے لیے مسئلہ کشمیر آج بھی خطے کے امن اور استحکام کی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے ۔
ارشاد محمود نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیر کے مسائل اور حالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے اس مطالبہ کی بھرپور تائید کی کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف رسائی فراہم کی جائے تاکہ وہ انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے بارے میں آزادی کے ساتھ معلومات جمع کرسکیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیساتھ لائن آف کنٹرول پر شہادتوں میں بھی اضافہ ہوا اور شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔اس پس منطر میں برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث نتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ توقع ہے کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکہ بھی ایک بار پھر انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ اجاگر کرے گا اور عالمی براداری کشمیری سے کیا گیا استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے گی ۔
Comments are closed.