اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 154 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 154 اراکین پا رلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ،معطل اراکین پارلیمنٹ رکنیت بحا ل ہونے تک قانونی سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔وفاقی وزراء فواد چوہدری ، علی زیدی ، فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 48، پنجاب ا سمبلی کے 52 سندھ اسمبلی کے 19، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 26 ،بلوچستان اسمبلی کے 6 اور سینیٹ کے 3 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ گو شوارے جمع نہ کرانے والوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت ، خالد مقبول صدیقی ، یار محمد رند، اویس لغاری ، علی نواز اعوان ، صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ ، نون لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر اور دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے سے اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کیساتھ چئیرمین سینیٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

Comments are closed.