جعلی بنک اکاونٹس کیسز:وزیراعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا گیا

نیب نے جعلی بنک اکاونٹس کیسز میں وزیر ا علی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر بارہویں ریفرنس میں کہاگیاہے کہ مراد علی شاہ نے سندھ کے توانائی منصوبوں میں اختیارات کا غلط استعمال کیا اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی اورسندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر اپھیر ی کی گئی ہے ۔ریفرنس میں وزیراعلی سندھ اور عبد الغنی مجید سمیت 17 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ لیم مانڈوی والا ،اعجاز ہارون اور دیگرکے خلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹسزجاری کرتے ہوئے چار فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 نیب ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کیساتھ ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون،ندیم حکیم مانڈووی والا، عبدالقادر شیوانی،عبدالقیوم، خواجہ عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کوبھی ملزم نامزد کیاگیا ہے ۔ ریفرنس میں کہا گیاہے کہ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی پچھلی تاریخوں میں فائلیں تیار کیں جبکہ سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی۔ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے ، حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی پلاٹ خریدا اوروہ پلاٹ بیچ کر منگلا ویو کمپنی کے شئیرز بے نامی طارق محمود کے نام پر خریدے ۔

Comments are closed.