اسلام آباد میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا، شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے والی گاڑیوں میں ایک ایک بندہ بیٹھا تھا، جلسے میں لیڈر بڑے تھے لیکن کارکن نہیں آئے ،سب کی رائے ہے کہ جلسے میں 3 ہزار سے زیادہ افراد نہیں تھے اور آج کے شو کے بعد اپوزیشن کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا جب کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، ان کا کیس بہت خراب ہے، براڈ شیٹ کیس دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے۔ مریم نوازمطالعہ کرنے کے بعد اس پر تبصرہ کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں، جب دینی مدارس کے طلباء نے بندوق اٹھائی تو مولانا اس وقت مشرف کے ساتھ تھے ۔آج مدارس کی انتظامیہ اور علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبا ء احتجاج میں نہیں بھیجے، شیخ رشید نے کہاکہ مولانا کا درد بہت سیریس ہے ،مولانا سے پچھلی دفعہ بھی ہاتھ ہوا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان کا جگر عمر کوٹ میں جشن منا رہاہے ۔

Comments are closed.