پی  ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ،اسکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات روک دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی  ٹی آئی پارٹی  فنڈنگ کیس میں تحقیقات روک دیں۔ درخواستگزار اکبرایس بابر نے الزام عائد کیاہے کہ کمیٹی غیرجانبدار نہیں اوردباو کا شکارہے۔

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی  کااجلاس ڈی جی لاء محمد ارشد کی سربراہی میں ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں درخواست گزاراکبر ایس بابر نے کمیٹی پر جانبداری کا الزام لگایا جس کے  بعد کمیٹی نے تحقیقات روک دیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابرنے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی دباو کا شکار ہے ۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو تمام شواہد اور ٹرانزیکشنز کے ثبوت دے دیئے گئے ہیں۔ درخواست کےاعترا ض پر کمیٹی نے  تحقیقات روک دی ہیں۔

ذرائع  کے مطابق اکبر ایس بابر کےعدم اعتماد کے بعد اسکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ وہ مزید تحقیقات نہیں کر سکتی، فیصلے سےالیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیاگیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ جلد جمع کروائی جائے ، الیکشن کمیشن ممبران تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.