اقتصاد ی رابطہ کمیٹی  نے 8لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی

اقتصاد ی رابطہ کمیٹی نے مزید آٹھ  لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ پانچ 5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن اورتین لاکھ ٹن نجی شعبہ درآمد کرے گا۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کیساتھ چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ  ٹیکس میں بھی  5.25 فیصد  کمی کی گئی ہے ۔

اجلاس میں  وزارت منصوبہ بندی  کے لیے  16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی  بھی منظوری  دی گئی ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے  وزارت منصوبہ بندی کے لیے  16 ارب 62 کروڑ روپے ، وزارت داخلہ  کے لیے  1کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت تین نئی عدالتوں کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ روز ویلٹ ہوٹل کی فنڈنگ کے لیے کمیٹی تشکیل  دی گئی ہے ۔

ای سی سی  نے ٹیکسٹائل پالیسی 2020سے 2025 ، قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ   موخر کر دیا۔

Comments are closed.