حکومت نے 950 سے زائد صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عام صنعتو ں پر اطلاق یکم فروی جبکہ برآمدی صنعتوں پر یکم مارچ سے ہوگا۔ گزشتہ دوسال میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 400 ایم ایم سی ایف ڈی کمی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق ملک میں ایک ہزار 211 صنعتیں بجلی پیدا کرنے کے لیے گیس استعمال کررہی ہیں۔ ان میں610 برآمدی صنعتیں اور 601غیر برآمدی صنعتیں شامل ہیں۔ صنعتوں کو گیس کی بندش سے 415 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس کی بچت ہوگی ۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ دوسال میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 400 ایم ایم سی ایف ڈی کمی ہوئی ہے ، اس لیے اب صنعتوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس وقت برآمدی صنعتیں کیپٹیو پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے 290 ایم ایم سی ایف ڈی اورغیر برآمدی صنعتیں 125 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کررہی ہیں۔
Comments are closed.