اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادہی فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو پچیس ایم ایم سی ایف اضافی گیس کی سپلائی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اجلاس میں ادہی فیلڈ سے اضافی گیس کی سپلائی کی منظوری دے دی گئی جبکہ پی ایس او اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی سمری موخر کر دی گئی۔
اجلاس میں یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سرکاری شعبہ کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد کے بارے میں ای سی سی کو بریفنگ دی گئی پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔
Comments are closed.