مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا جدید لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو گزشتہ شب جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس سے پائلٹ ہلاک اور ساتھی پائلٹ شدید زخمی ہو گیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےبھارتی ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شامل تھا۔

کٹھوعہ ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ ایس ایس پی شیلندر کمارمشرا نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے لکھن پورہ کے قریب کریش لینڈنگ کی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں پٹھانکوٹ میںواقع فوجی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب سواسات بجے پیش آیا۔

Comments are closed.