اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور شہری آبادی پر فائرنگ سے خاتون کی شہادت اور7 افراد کے زخمی ہونے پر بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیا۔ اور گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
گزشتہ روز شاہ کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 7 شہری زخمی ہوئے تھے۔ احتجاج میں دفترخارجہ نے باور کرایا کہ بھارتی افواج ورکنگ باونڈری اور ایل او سی پرمسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،2018 میں بھارت نے 2350 دفعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے گزشتہ سال 36شہری شہید، 142 زخمی ہوئے، 2018 میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں 2017 سے بھی زیادہ کیں۔
2017 میں بھارتی فورسز کی جانب سے 1970 دفعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزی ہوئے، بھارت کا شہیوں کو نشانہ بنایا غیراخلاقی عمل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دے۔
Comments are closed.