مہنگائی کے مارے عوام کے لئے بری خبر۔۔۔ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

مہنگائی کے مارے عوام ایک اور جھٹکے کے لئے تیار رہیں کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 1 روپے 80 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست منظوری کی صورت صارفین پر13 ارب روپے کا ‏اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 ‏پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت نیپرا نے سوال اٹھائے کہ ‏دسمبرمیں فرنس آئل پربجلی کیوں پیدا کی گئی؟ پاورسیکٹرکوگیس کی مکمل سپلائی ‏کیوں نہیں ملی؟ پاورسیکٹرکےحصے کی گیس کہاں گئی؟ نیپرا نے وزارت توانائی سے ‏تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

 نیپرا حکام نے کہا کہ اگرفرنس آئل سے پاورپلانٹ نہ چلائے ‏جاتے تواضافہ روپے کی بجائے پیسوں میں ہوتا،  66 کروڑ50 لاکھ یونٹ بجلی ‏کےسستے پاورپلانٹس نہیں چلائے گئے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 10 ارب روپے ‏گزشتہ ادائیگیوں کےبھی شامل ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ‏مطلوبہ اضافہ کیاجائےگا نہیں، فیصلہ اتھارٹی کرے گی۔  1روپے 80 پیسے فی یونٹ ‏اضافے کی صورت میں صارفین پر13 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ منظوری کی ‏صورت میں بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ ہوگا۔

Comments are closed.