پاکستان سےمحبت،سری نگر جامع مسجد کے دروازے پرپاکستانی پرچم لگادیاگیا

بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، ۔ کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بھارت سے مکمل آزادی  تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

Comments are closed.