ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد  ایک لاکھ 13 ہزار450 روپے ہو گئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کا اضافے کے بعد  97 ہزار 265 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 836 روپے کا ہو گیا تھا۔

1 Comment
  1. covid 19 plaquenil says

    green kamagra dangerous

Comments are closed.