آذربائیجان نے پاکستان کوادھار تیل اور ایل این جی کی پیشکش کردی

اسلام آباد: پاکستان کے لیے خوشخبری ،آذربائیجا ن نے بڑے توانائی تعاون کی پیشکش کردی۔ پاکستان کوایک سال کے لیے ایل این جی اور تیل ادھار فراہم کیا جائے گا۔آذربائیجان پاکستان کو ایک سال کی مدت کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کی ایل این جی اور 40 کروڑ ڈالر کا تیل بغیر سود کے ادھار دے گا۔

اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ،سوکار اور پی ایس او باہمی معاہدہ کر سکتے ہیں ۔ اس سے قبل سوکار کمپنی ، پی ایس او کے 15 دسمبر 2020 کو سب سے سستے پٹرول کا ٹینڈر بھی جیت چکی ہے ۔اس ٹینڈر کے تحت 15 فروری کو سوکار کے پٹرول کی پہلی کارگو کھیپ پاکستان پہنچے گی ۔ حکومت پاکستان 15 فروری کو تیل کا معیار جانچے کے بعد ادھار تیل کی پیشکش پر غورکرےگی ۔

Comments are closed.