اسپین: ایرانی سفارت کار کا بیٹا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

میڈرڈ۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق میڈرڈ پولیس نے ساشا سبحانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساشا سبحانی مختلف تنازعات کا شکار رہے تھے اور انہیں ایران کا انسٹاگرام اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔ گرفتار ایران کے شہری اپنے ساتھیوں کی طرح مہنگی کاروں اور مختلف ممالک کے مہنگے مقامات میں پارٹیوں کے دوران تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

ساشا سبحانی نے حال ہی میں ایسی تصاویر شائع کریں جس میں وہ شراب کی بوتل تھامے موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات اور پیسے فراہم کرنے والی جوئے کی ایک سائٹ کا آغاز کرنے سمیت دیگر چیزوں کی وجہ سے ایرانی عدالت نے حال ہی میں اس کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ایل مندواخبار کے مطابق ساشا سبحانی نے ہسپانوی پولیس کے سامنے تمام الزامات سے انکار کیاہے۔ اس کو عارضی طور پر رہا کیاگیاہے تاہم آنے والے ہفتوں میں ساشا سبحانی کو ملک بدرکئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.