آٹے کی قیمتیں نہ بڑھنے دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ آٹے  کی  قیمت کسی  صورت بڑھنے نہ دی جائے  اور  اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو  یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس  کو بتایاگیاکہ انتظامی اقدامات کے ساتھ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر نظام کو  شفاف بنایا  جا رہاہے تاکہ مہنگائی میں   کمی اور کسانوں کے استحصال  کا  خاتمہ ہو۔اجلاس  میں  وزیر  خزانہ نے بریفنگ دی کہ کاروباری برادری  نے حکومت  کی  معاشی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے، ان پالیسیوں کی بدولت کورونا کے باوجود کاروبار  کے لیے   ساز گار ماحول  پیدا ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے،  آٹے  کی  قیمت کسی  صورت بڑھنے نہ دی جائے  اور  اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو  یقینی بنایا جائے۔ مہنگائی میں کمی  کے لیے زیر غور  تجاویز کو  حتمی  شکل   دی جائے ۔

Comments are closed.