حکومت نے افغانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد: پاکستان نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغانستان کو ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان آنے کے لیے پیشگی ویزہ لینا ہوگا اور افغانی آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔۔

ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے افغانستان کو ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکالنے کے اقدام کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغان شہریوں کے آزادانہ آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا ری ہے۔

عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجراء کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی، ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

Comments are closed.