اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کےاتوار کو اچانک پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے دوران، غیر حاضری پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد حنیف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے اتوار کو صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا۔ اتوار کو چھٹی کے باعث ای ڈی شاہد حنیف وزیر ا عظم کے دورے لاعلم رہے اوردفترنہ آ سکے۔ ان کی عدم موجودگی پر وزیر ا عظم نے ناراضی کا اظہا رکیا۔۔دورے میں وزیر صحت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ذرآئع کاکہنا ہے کہ پولی کلینک کا نیا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ امکان ہے کہ نرم ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولا کو آئندہ ہفتے پولی کلینک ہسپتال کا سربراہ مقرر کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.