وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خیبرپختون خوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان مستعفی ہوگئے۔
وزیر اعلی ٰ کے نام اپنے استعفے کے متن میں وزیر قانون نے کہاہے کہ میڈیا پر ایک ویڈیو چلی جس میں ان کانام آیا ہے ، الزامات کے بعد استعفی دینا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں ۔ امید ہے کہ اپنے اوپر لگے الزامات کو صاف کر کے سرخرو ہونگا۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں۔
سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے اور ووٹ بیچنے پر پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا۔
Comments are closed.