اسلام آباد:ناموس رسالت کے حوالے سے تحریک لبیک اور حکومت کے مابین معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کی تمام شقوں کو20 اپریل 2021 تک پارلیمنٹ میں پیش کر کے منظوری لی جائے گی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہےتحریک لبیک نے 16 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والااحتجاج 20 اپریل تک ملتوی کردیا ہے ۔
وفاقی وزراء نور الحق قادری اور شیخ رشید نے معاہدے پر دستخط کیے،اس حوالے سے وزیر اعظم عمر ان خان نے کہا ہےحکومتی ٹیم کاتحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے،تحریک لبیک نے 16فروری کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔معاہدے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکالے جائیں گے،20 اپریل 2021 تک اگر کسی بھی طرف سےمعاہدے کے منافی کوئی سرگرمی ہوئی تو معاہدہ منسوخ سمجھا جائے گا۔
Comments are closed.