اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے کی رکی ہوئی ادائیگیاں کرنے کا حکم دیدیا ، کنٹریکٹرز کو کام بروقت اور معیار کے مطابق کرنے کا بیان حلفی اور بینک گارنٹی دینا ہو گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے لاہور میں جن علاقوں کی کمرشلائزئشن چل رہی ہے ان پر پابندی نہیں لگائی
ایک کنٹریکٹر کے وکیل شاہد حامد نےعدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے60 کروڑ میرے موکل اور40 کروڑ دوسرے ٹھیکیدار کو ادا کرنا ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا لوگوں نے اورنج ٹرین کےلئےبہت مشکلات جھیلی ہیں، ہم چاہتے ہیں منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو، ٹھیکیدار بینک گارنٹی اور بیان حلفی دےدیں ان کو رقم کی ادائیگی ہو جائے گی ، اگر کام معیار کے مطابق نہ ہوا ٹھیکیداروں پر جرمانہ ڈالیں گے۔
چیف جسٹس نےحکم دیاکہ ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپےکی ادائیگیاں کی جائیں ، پیر کو ایل ڈی اے چیک اور ٹھیکیدار بینک گارنٹی لے آئیں ، نیب سےکہہ دیں گےکہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے ، ایل ڈی اے کمرشلائزئشن کے حوالے سے جامع پلان بنا کر دے۔
Comments are closed.