اسلام آباد:عوام کی دوہائی ، کام نہ آئی ،حکومت نے اڑھائی ماہ میں چھٹی بار پٹرول مہنگا کرنے کی تیاری کرلی ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 5 روپے تک مہنگی کرنے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ۔
اوگر انے ورکنگ میں کہاہے کہ 16 فروری سے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 سے ساڑھے 5 روپے تک ا ضافہ کیا جائے ۔۔ واضح رہے کہ حکومت یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 37 پیسے تک اضافہ کر چکی ہے ۔اس عرصے میں پٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے ، مٹی کا تیل 14 روپے 90 پیسے اور لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کیاگیا۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔
Comments are closed.