بھارتی درندگی عروج پر، قابض فوجیوں کی 9 سالہ بچی کی بے حرمتی، اغواء کی کوشش

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج  کی درندگی تمام حدیں پار کر گئی، قابض فوج کے تین اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اجس میں کشمیری بچی کی بے حرمتی کے بعد اغوا کرنے کی کوشش کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نو سالہ بچی جو اپنے گھر کے باغ میں بہن کے ہمراہ موجود تھی کی تین فوجیوں نے بے حرمتی کرنے کے بعد اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم قریب ہی موجود اس کی بہن نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر مقامی لوگ بڑی تعداد میں اکھٹے ہوگئے جس پر فوجی اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاندان نے واقعے میںملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ فوج متاثرہ خاندان کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ بڑھا رہی ہے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ادھرانٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچی کی بے حرمتی اور اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل سے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

Comments are closed.