سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپنے کاغذات میں یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، وہ آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ دراخواست میں مذید کہا گیا ہے یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن فہرست کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کل 170 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے ۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 52 امیدواروں کیساتھ پہلے ، مسلم لیگ نون 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments are closed.