اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، بہترین امیدواروں کا انتخاب کرکے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی۔پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بُری طرح ناکام ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا۔ہم نے اپوزیشن کا پہلے دباو لیا، نہ آئندہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے،اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے،ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ وزیراعظم ہاوس کا خرچہ 49 فیصد خرچہ کم کر دیا ہے، معاشی اعشاریے بھی بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔ اجلاس میں حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بھی ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی ۔
Comments are closed.